کلاس کے زیراہتمام خواتین پر تشدد کے خاتمے کیلئے ریلی کا انعقاد، سینکڑوں کی شرکت

Protest

Protest

لاہور (اقبال کھوکھر) معروف سماجی وقانونی ادارے سنٹر فارلیگل ایڈ اسسٹنس اینڈ سیٹلمنٹ CLAAS کے زیراہتمام عورت فائونڈیشن کے اشتراک اور یو ایس ایڈ کی مالی معاونت سے جاری صنفی مساوات پروگرام کے تحت خواتین پر تشدد کے خاتمے اورمساویانہ حقوق کی فراہمی کے لئے مورخہ 25 نومبر 2015ء بروز بدھ کی سہ پہر لاہور پریس کلب کے باہر ایک پرہجوم ریلی کاانعقاد کیا گیا۔جس میں سماجی تنظیموں کے کارکنان و سول سوسائٹی سے تعلقہ سینکڑوں خواتین وحضرات نے شرکت کی۔

ریلی بنیادی مقصد خواتین پر ہونے والے تشدد وصنفی عدم مساوات ،جبری شادی ودیگرغیر منصفانہ اقدامات کے خاتمے کے لئے معاشرے کو آگہی فراہم کرنا ہے۔مقررین میں سے نیشنل ڈائریکٹر کلاس ایم اے جوزف فرانسس نے کہا کہ مرداور عورت کو ریاستی ومعاشرتی طور پر برابر کے حقوق دینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ صرف قوانین بنانے سے خواتین کو حقوق میسر نہیں ہو سکتے۔ تعلیم،صحت،اچھی غذا ،جائیدادودیگر تمام معاملات میں عورت مرد کے برابرحقوق کی حقدار ہے۔ویسے بھی معاشرہ عورت کے بغیر نامکمل ہے۔

شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اتھارکھے تھے جن پر خواتین پر تشدد کے خاتمے اور حقوق کی فراہمی سے متعلقہ جملے درج تھے جبکہ لاہور پریس کلب سے اطراف مین شاہراہوں سے گزرتے ہوئے دوبارہ پریس کلب پہنچنے کے دوران شرکاء نے مساوات معاشرے کے لئے نعرے بازی بھی کرتے رہے۔