آرام باغ کلب کی زاہد شہاب کپ باسکٹ بال لیگ میں مسلسل تیسری کامیابی

Basketball Tournament

Basketball Tournament

کراچی : زاہد شہاب باسکٹ بال لیگ ٹورنامنٹ میں نواجوان اور ابھر تے ہوئے کھلاڑیوں پر مشتمل آرام با غ باسکٹ بال کلب نے اپنے سے زیادہ مضبوط عسکری الفاکلب کو دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد 46-48 پوائنٹس سے شکست دیکر لیگ میں مسلسل تیسری کا میابی حاصل کی اس میچ میں جہاں آرام باغ کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہر ہ کیا وہاں ان کے کوچ ممتاز احمدکی بہترین کارکردگی بھی شامل تھی آرام باغ کلب کی جانب سے اسٹار کھلاڑی فضیل احمدنے 17 فیصل نے 16 اور اسحاق نے 7 پوائنٹس اسکور کئے جبکہ عسکری کلب کی جانب سے محمد ند یم اور سید بختیار احمدنے بالترتیب 18 اور 14 پوائنٹس اسکور کئے جاوید خان ، غلام رسول اور غلام محمدنے ریفریز کے فرائض انجام دئے جبکہ محمدجاوید ، زاہد ملک اور ظفراقبال نے ٹیکنکل آفیشلز اور حسنین نواز ، عبدالرحمن ، محمدحسن اور محمداحمد نے اسکور ر کے فرائض انجام دئے درین اثناایس ٹی ڈی سی کے CEO رحمان حامد نے اپنے ادارے کی جانب سے آ رام باغ کلب کو خوبصورت اور قیمتی باسکٹ بال کٹ کا عطیہ دیا یہ عطیہ SBBA کے سیکر یٹری عبد الناصر نے آرام باغ کلب کو دیا اس موقع پر KBBA کے صدر غلام محمدخان کے علاوہ انٹرنیشنل کھلاڑی محمدیعقوب اور دیگر موجود تھے جبکہ اسپانسر کے نمائندے کاظم عباس نے خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر عبدالناصر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ بڑی مسرت کا مقام ہے کہ کر اچی میں ایک طرف باسکٹ بال مقبولت کے عروج پر ہے تودوسری نانب سے کر اچی کے مخیرحضرات اس کھیل کے فروغ کے لئے کسی نہ کسی سطح پر کھلاڑیوں کو حوصلہ افزائی کر رہے ہیں اس موقع پر غلام محمد خان نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ STD کا یہ تحفہ نہ صرف یہ کہ باسکٹ بال کے کھلاڑیوں کے لئے ایک عظیم تحفہ ہے بلکہ باسکٹ بال کھیل کی ترقی کے لئے مخیر حضرات کا اعتماد ہے غلام محمدخان نے اس موقع پر اعلان کیا کہ انشااللہ 15 مئی سے ایک اور کلب ٹورنامنٹ اور ماہ رمضان میں بھی ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے گا تقریب کی نظامت منور عباسی کلب کے سیکر یٹری عظمت اللہ خان نے کی اس موقع پر KBBA کے سابق صدر اقبال عمر مرحوم کے لئے دعا ئے مغفرت کی گئی۔

سیکریٹری اطلاعات
کراچی بال سکٹ بال ایسوسی ایشن
03082220321=03003541517

SBBA کے سیکریٹری عبدالناصر خان کا آرام باغ باسکٹ بال کلب کے ہمراہ گروپ فوٹو غلام محمدخان، کاظم عباس اور دیگرموجود ہیں