سینئر کالم نگار پروفیسر رفعت مظہرکو عباس تابش ایوارڈ سے نوازا گیا

Professor Rifaat Mazhar

Professor Rifaat Mazhar

لاہور : اتوار 23 اگست کو سوائے ہوٹل گلبرگ میں پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ کے زیرِ اہتمام تیسری ایک روزہ سالانہ تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔

جس میں مجیب الرحمٰن شامی ، سجاد میر ،ڈاکٹر اجمل نیازی ، ڈاکٹر شفیق جالندھری ،اختر عباس،سلمان عابد اورمنفرد مزح نگار گلِ نوخیز اخترنے خصوصی طورپر شرکت کرتے ہوئے فنِ کالم نگاری کے ہر پہلو پر سیر حاصل روشنی ڈالی۔

اِس تقریب میں مختلف اداروں کے طلباء و طالبات نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء میں سرٹیفیکیٹس اور شیلڈز تقسیم کی گئیں اور سینئر کالم نگار اور PFUC خواتین ونگ کی صدر پروفیسر رفعت مظہرکو ”عباس تابش ایوارڈ” سے نوازا گیا۔بعد ازاںPFUC کے چیئر مین شہزاد چودھری کی زیرِ صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔