کامیڈی فلم ’زولینڈر 2 ‘ کل سنیما گھروں کی زینت بنے گی

Zoolander 2

Zoolander 2

لاس اینجلس (جیوڈیسک) ہالی و وڈ کی کامیڈی سے بھرپور نئی ایڈونچر فلم “زولینڈر2 ” کا فائنل ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے جو کل سے سنیما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔

معرو ف ہالی وڈ اداکاروہدایتکار و رائٹر بین اسٹیلر کی سنسنی خیز فلم 2001 کی بلاک بسٹر فلم “زولینڈر”کا سیکوئل ہے جس کی کہانی گزشتہ فلم کی طرح ڈریک اور ہینسل نامی دو ایسے ماڈلز کے گِرد گھومتی ہے جنہیں ان کی مخالف کمپنی ناکام بنانے پر تُلی ہے تاہم دونوں ماڈلز ان کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہیں۔

اسٹیورٹ کمفیلڈ، اسکاٹ روڈن اور بین اسٹیلر کی مشترکہ پروڈکش میں مرکزی کردار بھی اسٹیلرخود نبھا رہے ہیں، دیگر کاسٹ میں اوون وِلسن ، پینی لوپ کروز، کرسٹین وِگ اور سائرس آرنلڈ شامل ہیں۔

فلم پیرا ماؤنٹ پکچرز کے تحت کل سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جارہی ہے۔