کمیٹی نے نہ کوئی رپورٹ دی اور صوبائی قیادت نے کسی امیدوار کے لئے کوئی فیصلہ دیا ہے۔ ملک عبدالشکور

Tariq Mehmood

Tariq Mehmood

کروڑ لعل عیسن (طارق پہاڑ) کمیٹی نے نہ کوئی رپورٹ دی اور نہ ہی صوبائی قیادت نے کسی امیدوار کے لئے کوئی فیصلہ دیا ہے، خبریں افواؤ کے سوا کچھ نہیں اخبارات ریٹنگ بڑھانے کے لئے من گھڑت خبریں شائع کر رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ضلع لیہ کے کے سیئنیر نائب صدر سابق ایم پی اے ملک عبدالشکور نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ نہ تو ڈسٹرک انتظامیہ نے سعید اچلانہ کے حق میں بھجوائی اور نہ ہی سعود مجید کی قیادت میں تین رُکنی کمیٹی نے ابھی تک صوبائی قیادت کو ملک عمر علی اولکھ یا غلام حیدر تھند کو ضلع کونسل کا چئیرمین بنایا جانے کے لئے کوئی رپوٹ دی ہے۔

اس قسم کی خبریں محض افوہوں کے سا کچھ نہیں جبکہ اخبارات ریٹنگ بڑھانے کے لئے من گھڑت خبریں شائع کر رہے ہیں،ملک عبدالشکور سواگ نے کہا کہ قیادت کی جانب سے کیا گیا فیصلہ حتمی اور قابل قبول ہو گا ،تاہم قبل از وقت افواہیں کسی کو خوش اور کسی کو مایوس کرنے کے لئے کافی ہیںجب ضلعی انتظامیہ سے اس کے بارے میں پوچھا گیاتو انہوں نے بھی لا علمی کا اظہار کیا۔

ضلعی انتظامیہ کے ایک افسر نے بتایا کہ یہاں سے اس قسم کی کوئی سمری نہ بھجوائی گئی ہے جب انٹر ویو کمیٹی کے سربراہ سنیٹر سعود مجید سے اس سلسلہ مین رابطہ کیا گیا تو اُن کے پی اے نے بتایا کہ کمیٹی نے انٹر ویو کی سفارشات بھجوائی ہیں جس کے لئے ہماری کوئی توجوات نہ ہیںاور نہ ہی کسی شخص کا نام دیا جائے گاصرف انٹرویو کے مدرجات ہی لکھے جائیں گے۔