عام آدمی پارٹی پاکستان کی رابطہ عوام مہم کے سلسلہ میں گزشتہ روز صدر راولپنڈی میں رابطہ عوام مہم کیمپ لگایا

راولپنڈی: عام آدمی پارٹی پاکستان کی رابطہ عوام مہم کے سلسلہ میں گزشتہ روز صدر راولپنڈی میں رابطہ عوام مہم کیمپ لگایا۔کیمپ میں ممبرسازی کی گئی اور عوام الناس کو پارٹی بروشرز کے ذریعے سیاست میں آنے کی دعوت دی گئی۔

اس موقع پر سیکڑوں افراد نے شمولیت اختیار کی اور لوگوں کی کثیر تعداد نے عام آدمی پارٹی میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور عام آدمی کی سیاسی پارٹی کے قیام کے عمل کو سراہا، ممبر شپ کمپین میں آرگنائزنگ کمیٹی کے ارشد سلہری ، ساجد راجہ ، عباس ملک ، محمود سلطان اور فرح افضل نے شرکت کی ، اس موقع پر ٹیکسی ڈرائیوروںسمیت متعدد عام لوگوں نیمعاونت کی اور کمپین میں شریک ہوئے، راولپنڈی، عام آدمی پارٹی پاکستان کی ممبر سازی کمپین میں لوگ پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔