زیادہ معاوضہ وصول کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست جاری، رونالڈو کا پہلا نمبر

 Cristiano Ronaldo

Cristiano Ronaldo

نیو یارک (جیوڈیسک) معروف امریکی میگزین نے سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست جاری کر دی ہے، پرتگالی فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کا لسٹ میں پہلا نمبر ہے۔

امریکی میگزین نے بھاری بھر کم معاوضہ وصول کرنے والے کھلاڑیوں کی سالانہ فہرست جاری کی۔ اپنی پرفارمنس کے باعث ٹاپ لیول پر رہنے والی ایتھلیٹس کمائی میں بھی ٹاپ پر رہے۔ پرتگال کے مایہ ناز فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا لِسٹ میں پہلا نمبر ہے۔

انہوں نے کھیل کے میدان اور اشتہاری کمپنیوں سے ایک سال کے دوران 80 ملین ڈالرز کمائے ۔ دوسرے نمبر پر ارجنٹائن کے اسٹار فٹبال پلیئر لائنل میسی ہیں۔ انہوں نے ایک سال کے دوران 81 اعشارئیہ چار ملین ڈالرز بین اکاؤنٹ میں اکٹھے کیے۔

فہرست میں تیسرا 77 نمبر اعشارئیہ دو ملین ڈالرز کیساتھ امریکی باسکٹ پلیر لیبرون جیمز کا ہے ۔ ٹینس کی دنیا کے لیجنڈ سوئس اسٹار روجر فیڈرر ایک سال کے دوران سرسٹھ اعشارئیہ آٹھ ڈالرز کما کر چوتھے نمبر ہیں۔