کنسرٹ میں مداح کے جذباتی ہونے پر عاطف اسلم گانے کے بول بھول گئے

 Atif Aslam

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم کے کنسرٹ میں ایک پرستار آبدیدہ ہوگیا جس کی وجہ سے عاطف گانے کے ‘لیرکس’ ہی بھول گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عاطف اسلم نے کنسرٹ میں اپنا مشہور گانا ‘کچھ اس طرح’ شروع کیا تو وہاں موجود ایک مداح اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکا اور اس کی آنکھیں بھر آئیں جس پر گلوکار اس نوجوان کی طرف متوجہ ہوئے اور اپنے پرستار سے سوال کیا کہ کیا ہوا ہے، کسے یاد کرکے رو رہے ہو؟۔

اس سوال کے بعد عاطف اسلم دوبارہ اپنے گانے کی طرف لوٹے تو گانے کے بول ہی بھول گئے جس کا اعتراف انہوں نے کنسرٹ کے دوران خود کیا لیکن پھر انہوں نے گانے کو جہاں سے چھوڑا تھا وہیں سے آغاز کیا۔

گلوکار کا کہنا تھا کہ مداح کے رونے کی وجہ سے میں اپنے گانے کے لیرکس ہی بھول گیا۔