امام اعظم ابو حنیفہ کانفرنس 24 مئی کو شاہ فیصل کالونی میں منعقد ہو گا

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مجلس علماء اہلسنت و جماعت شاہ فیصل ٹائون کے زیر اہتمام یوم امام اعظم ابو حنیفہ شایان شان طریقے سے منایا جائے گا۔

اس سلسلے میں مورخہ 24 مئی 2015ء بروز اتوار بعد نماز عشاء جامع مسجد غوثیہ شاہ فیصل کالونی نمبر 2 پر امام اعظم ابو حنیفہ کانفرنس منعقد ہوگا جس سے علامہ مفتی محمد اسماعیل نورانی خصوصی خطاب فرمائیں گے۔

کانفرنس میں علماء اکرام اور ملک کے مشہور و معروف قراء حضرات و ثناء خواں شرکت فرمائیں گے۔