توہین عدالت کیس: سپریم کورٹ نے طلال چوہدری پر فرد عائد کر دی

Talal Chaudhary

Talal Chaudhary

اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں طلال چوہدری کی درخواست مسترد کرتے ہوئے فرد جرم عائد کر دی۔ عدالت نے چارج شیٹ وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ کے حوالے کرتے ہوئے دستخط کرنے کی ہدایت کر دی۔

جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ وکیل کامران مرتضیٰ نے کہا ہم نے ایک نئی درخواست دائر کی ہے ، نئی درخواست پر فیصلہ آنے تک فرد جرم عائد نہیں ہو سکتی، فرد جرم عائد ہونا ایک داغ ہے۔

جسٹس اعجاز افضل نے ریمارکس دیئے کہ ہم نے آج کی تاریخ فرد جرم عائد کرنے کیلئے مقرر کی ہے ، ہم آپ کو بعد میں سن لیں گے ، پہلے فرد جرم عائد کریں گے۔ عدالت نے طلال چودھری کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت 27 مارچ تک ملتوی کر دی۔