کرپشن کیس : مودی کیخلاف کارروائی روک دی گئی

Modi and Indian Supreme Court

Modi and Indian Supreme Court

بھارت (جیوڈیسک) بھارتی سپریم کورٹ نے وزیراعظم مودی کے خلاف کرپشن کیس میں کارروائی روک دی، ثبوت لانے کے لیے 20روز کی مہلت دینے کی درخواست مسترد کر دی گئی۔

بھارتی سپریم کورٹ میں ایک این جی او نے وزیراعظم مودی کے خلاف کرپشن کیس شروع کرنے کی درخواست کی تھی۔

عدالت نے ثبوت مانگے تو درخواست گزار نے 14روز کی مہلت طلب کی۔ یہ مہلت ختم ہونے پر درخواست گزار نے مزید 20 روز کی مہلت مانگ لی۔

اس پر بھارتی سپریم کورٹ نے کہا کہ آئینی عہدے داروں کے خلاف اگر کوئی الزام ہے تو اس کا ثبوت فوری سامنے آنا چاہیے۔

آئینی عہدے داروں کے خلاف ضوابط کی خلاف ورزی کے الزامات سامنے آئیں تو معاملے کو زیادہ دیر لٹکا نہیں رہنا چاہیے۔