بدعنوانی اور کرپشن کے الزمات، او جی ڈی سی ایل کے 7 اعلی افسران گرفتار

Arrest

Arrest

اسلام آباد (جیوڈیسک) زرائع کے مطابق سابق وزیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم کی نشاندہی پر سنجھورو پلانٹ کرپشن کیس پر ایف آئی نے پیش رفت کرتے ہوئے او جی ڈی سی ایل کے 7 افسران کو گرفتار کر لیا۔

زرائع کے مطابق افسران پر خلاف ضابطہ من پسند افراد کو نوازنے اور کرپشن کے الزامات ہیں۔ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں شروع ہونے والا پروجیکٹ نومبر 2015 میں مکمل ہوا اور اس کی مالیت 6٫5 ارب روپے ہے۔

پلانٹ سے یومیہ 25 ملین مکعب فٹ گیس حاصل ہو رہی ہے۔