2015: 31 ممالک میں 128 صحافی فرائض کی انجام دہی کے دوران ہلاک ہوئے: رپورٹ

Journalists Killed

Journalists Killed

دمشق (جیوڈیسک) رواں سال دنیا کے 31 ممالک میں 128 صحافی پیشہ وارانہ فرائض انجام دیتے ہوئے اپنی جان کی بازی ہار گئے۔اقوام متحدہ کے تحت مشاورتی ادارے کا کام کرنے والی ایبلم کمپین نامی تنظیم کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سب سے زیادہ ہلاکتیں شام میں ریکارڈ کی گئیں جہاں 11 صحافی ہلاک ہوئے۔

عراق اور میکسیکو میں دس،دس ، فرانس، لیبیا اور فلپائن میں آٹھ ،آٹھ، برازیل، بھارت ، جنوبی سوڈان اور یمن میں67، پاکستان اور صومالیہ میں 6،6، ہنڈوراس میں 5، یوکرائن اور کولمبیا میں چار ،چار ،گوئٹے مالا میں3 صحافی ، افغانستان اور امریکہ میں دو، دو صحافی ہلاک ہوئے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ صحافیوں کے لیے خطرناک ترین خطہ مشرق وسطی ہے جہاں اس سال 38 صحافی ہلاک ہوئے۔