ملک میں انسداد پولیو مہم کے لیے پاک فوج کی مدد لینے کا فیصلہ

Polio Campaign

Polio Campaign

کراچی (جیوڈیسک) ملک بھر میں انسداد پولیو مہم چلانے کے لیے پاک فوج کی مدد لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ملک بھر میں پولیو مہم کے دوران پاک فوج کی مدد لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت پاک فوج پولیو مہم کے سکیورٹی معاملات براہ راست دیکھے گی جب کہ مہم کے دوران سکیورٹی کے لیے پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کا عمل بھی فوج کی نگرانی میں ہی ہو گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج اور متحدہ عرب امارات کی حکومت تین ماہ کے لیے انسداد پولیو مہم کی براہِ راست نگرانی کرے گی جب کہ صوبائی حکومتیں فوج کو مہم کے لیے سکیورٹی مائیرو پلان بھی تیار کرکے دیں گی۔