پورے ملک کا ماحول دہشت گردوں کے لئے سازگار ہے، چوہدری نثار

Chaudhry Nisar Ali Khan

Chaudhry Nisar Ali Khan

راولپنڈی (جیوڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ پورے ملک کا ماحول دہشت گردوں کے لئے سازگار ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ امریکا جیسے ہائی سیکیورٹی ملک میں بھی دہشت گردی کے واقعات ہوتے رہتے ہیں لیکن ہم تو بدترین درندگی کا مقابلہ کر رہے ہیں، پورے ملک کا ماحول دہشت گردوں کے لئے سازگار ہے۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گردی کا مقابلہ کمزوری سے نہیں بلکہ طاقت اور ثابت قدمی سے کیا جا سکتا ہے، ملک سے دہشت گردوں کا ہر صورت خاتمہ کیا جائے گا۔

چوہدری نثار نے کہا کہ تحریک انصاف کے اپنے 2 الیکشن کمشنرز مستعفی ہو چکے ہیں جب کہ تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کی جانب سے دائر ریفرنس کا مقابلہ کرنے کے لئے پرویز رشید ہی کافی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ماڈل ایان علی کا نام وزارت داخلہ نے ای سی ایل میں نہیں ڈالا، کس کا نام ای سی ایل میں ڈالنا ہے اور کس کا نہیں یہ صوبوں کا کام ہے، ایان علی سے پہلے 30، 30 سال سے لوگوں کا نام ای سی ایل میں شامل تھا لیکن ہم نے 9 ہزار سے زائد لوگوں کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالا۔