ملک کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار، مزید بارش کا امکان

Weather

Weather

لاہور (جیوڈیسک) ملک کے بیشتر حصوں میں موسم مختلف رنگ بدلتا نظر آیا، وفاقی دار الحکومت میں آج علی الصبح ہونے والی بارش نے موسم خوشگوار بنا دیا، جڑواں شہروں راولپنڈی، اسلام آباد میں بادلوں نے سائبان تان رکھا ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ راولپنڈی اسلام آباد میں آج مزید بارش ہو سکتی ہے۔ لاہور میں موسم آج ابر آلود رہے گا جبکہ شہر میں کہیں کہیں ہلکی بوندا باندی ہونے کا بھی امکان ہے موسم قدرے بہتر رہے گا اور گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوگی۔

پشاور اور گردونواح میں آج موسم جزوی طور پر ابرآلود رہے گا تاہم گرمی کی شدت برقرار رہے گی ۔ کراچی سمیت اندرون شہر بارش کا امکان ہے۔

بحیرہ عرب میں ہوا کے کم دباو سے شہر قائد اور اندرون سندھ بادل اپنا رنگ جما سکتے ہیں ۔ دوسری طرف بلوچستان کے اکثر علاقے ہر گزرتے دن کے ساتھ مسلسل گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔