مخلوق خدا کی خدمت ہی اصل سیاست ہے: محمد سجاد

Sajjad Ali Shakir

Sajjad Ali Shakir

کاہنہ (امتیاز علی سے) یونین کونسل 247 کاہنہ کے نومنتخب جنرل کونسلر محمد سجاد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاست نہیں عوامی خدمت کا جذ بہ رکھتا ہوں۔ خدمت خلق میں دلی سکون حاصل کرتا ہوں۔

میرے دروازے ہر امیر غریب کے لئے کھلے ہیں خود کو خدمت خلق کے لئے وقف کر رکھا ہے۔انسانیت کی خدمت زندگی کا مقصد ہے۔عوامی مسائل کے حل کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑوں گا۔عوام کی محبت مجھ پر قرض ہے یہ قرض میں عوامی خدمت کر کے ادا کروں گا ۔

عوامی خدمت ہی میرا اشعارہے۔ملک سے کرپشن بے روزگاری کا خاتمہ کر کے رہیں گے۔اس وقت تک جدوجہد جاری رکھیں گے جب تک ملک میں قانون کی بالادستی قائم نہیں ہو جاتی۔