آج مخلوق سے خالق کے اظہار محبت کا دن ہے ‘ جی کیو ایم

Eid Milad Un Nabi

Eid Milad Un Nabi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مسلم امہ اور پاکستانی قوم کو بعثت محبوب خدا محمد مصطفی کے یوم بعثت کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیرسولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے کہا کہ آج کا دن مخلو ق سے خالق کے اظہار محبت کا دن ہے۔

کیونکہ آج کے دن رب کائنات نے اپنی مخلوق کی اصلاح و ہدایت اور اسے نار جہنم سے بچاکر جنت اور بہشتی نعمتوں کا حقدار بنانے کیلئے اپنے محبوب کو دنیا میں مبعوث کیا اسلئے آج کا دن جہاں جشن ولادت مصطفی منانے کا دن ہے وہیں اپنے اپنی گفتار ‘ حرکات ‘ سکنات اور اعمال و کردار کے احتساب کا دن بھی ہے کہ ہم رب کائنات کی اسی راہ کے مسافر ہیں جس کا نشاندہی کیلئے رب نے مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دنیا میں مبعوث کیا اور اگر نہیں تو پھر ہمیں اپنے اخلاق و کردار کی درستگی اور محمد و قرآن کی ہدایت کی روشنی میں درست راہ کے انتخاب کی ضرورت ہے۔

کیونکہ صرف جشن عید میلا دالنبی منانے سے امتی ہونے کا حق ادا نہیں ہوگا بلکہ سیرت مصطفی کو اپنانے اور ہدایت مصطفی کے سانچے میں کو ڈھالنا محبت مصطفی اور جنت کی بشارت و ضمانت ہے۔