دادو میں گندے نالوں کی صفائی نہ ہوسکی گندے نالے نے ایک اور جان نگل لی

Dead Body

Dead Body

دادو (فیاض جعفری) دادو میں صفائی کے ناقص انتظامات ۔ گندے نالے صاف نہ ہوسکے۔ نالوں میں گر کر انسانی جانیں ضایع ہونا روز کا معمول بن گیا ہے۔

دادو میں شاہ آباد کے علاقے میں گندے نالے سے 25 سالہ نوجوان کی لاش برآمد ہوئی۔لاش کو دادو کی سرکاری ہسپتال منتقل کیاگیا۔لاش کی شناخت ریاض شاہانی کے نام سے ہوئی۔

ذرائع کے مطابق نوجوان کی موت گندے نالے میں گر ڈوبنے کے باعث ہوئی ۔دوسری طرف لاش ہسپتال میں ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حالے کردی گئی۔