ڈنمارک داعش مخالف آپریشن کو توسیع دینے پر تیار

Denmark Operation Against ISIS

Denmark Operation Against ISIS

کوپن ہیگن (جیوڈیسک) ڈنمارک داعش کے خلاف فضائی کارروائیوں سمیت مزید آپریشنز کے اضافے کے لئے سفارشات تیار کر رہا ہے۔ڈینش وزیر اعظم کے دفتر کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس نئی مہم میں 400 تک فوجی اہلکار شرکت کریں گے۔

یہ اعلان ڈنمارک کی مرکزی سیاسی جماعتوں پر مشتمل کمیٹی کے اجلاس میں اس تجویز کی حمایت کے بعد سامنے آیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کمیٹی اجلاس میں دفاع اور خارجہ امور کے وزراء بھی موجود تھے۔ڈنمارک کے قانون کے مطابق ان تجاویز پر پارلیمنٹ کی رائے لینا ضروری ہے اس لئے انہیں ووٹنگ کے لئے جلد پیش کردیا جائے گا۔

بیان میں بتایا گیا کہ ان 400 اہلکاروں میں پائلٹس، زمینی دستے اور سپورٹنگ اسٹاف شامل ہو گا۔ ڈنمارک نے 2014ء میں داعش کے خلاف امریکی اتحاد کی کارروائیوں میں حصہ لینے کے لئے عراق میں سات ایف 16 طیارے بھیجے تھے۔