غازی شیرو شیر دلیرو! حشر بپاء کیوں نہیں کرتے؟

Engineer Iftikhar Chaudhry

Engineer Iftikhar Chaudhry

لاہور (انجینئر افتخار چودھری) انوکھے لاڈلوں کی خواہش ہے کہ کے پی کے کی عوام کے فیصلے کو بے وقت کی راگنی الاپ کر رد کر دیا جائے۔ لوگ ہمارے مرے، دھاندلی ہمارے ساتھ ہوئی وزیر ہمارا جیل گیا اور قصور وار بھی ہم۔جو چاہے آپ کا حسن کرشمہ ساز کرے۔

پی ٹی آئی میں اگر کوئی گھس آیا ہے اور اس نے کوئی غلط کام کیا ہے تو کے پی کے پولیس پنجاب پولیس نہیں کہ ماڈل ٹائون ،ڈسکہ فیصل آباد جیسے خونیں واقعات میں ملوث ہو اور ایسے لوگوں کو بخش دے۔

پی ٹی آئی سوشل میڈیا کے شیرو اپنی آواز بلند کرو۔آپ حق پر ہو کر بھی خاموش کیوں ہو؟ حشر بپاء کیوں نہیں کرتے؟