آئی ٹی کی بدولت دنیا گلوبل ویلیج بن چکی ہے ، جماعت اسلامی

Jamaat e Islami

Jamaat e Islami

راولپنڈی (جیوڈیسک) جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی کے ڈائریکٹر سوشل میڈیا انعام الحق اعوان نے کہا ہے کہ انفارمیشن ٹیکنا لوجی کی بدولت دنیا گلوبل ویلیج بن چکی ہے جدید ٹیکنالوجی کو اسلام کے فروغ اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے استعمال میں لائیں گے

نوجوان انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کا مثبت استعمال کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے زونل سوشل میڈیا کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر زونل سیکرٹری اطلاعات وحید حیدر، ڈائریکٹر سوشل میڈیا حنان چیمہ، اویس اسلم، نعمان اکرم ملک عدنان علی اصغر اعوان سمیت دیگر رہنمائوں نے بھی خطاب کیا۔