ڈسٹرکٹ ساوتھ نے سنٹرل کو شکست دیکر کراچی گیمز بوائز باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل جیت لیا

Basketball Event

Basketball Event

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کراچی گیمز بوائز باسکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل آرام باغ باسکٹ بال فلڈ لٹ کورٹ پر ڈسٹرکٹ ساوتھ نے ڈسٹرکٹ سینٹر ل کو 29-43 سے شکست دیکر جیت لیافائنل کے مہمان خصوصی ایس او اے کے نائب صدر انجینئر محفوظ الحق تھے اس موقع پر گیمز کی آرگنائز نگ کیمٹی کے چیئر مین غلام محمد خان کے علاوہ عبدالناصر ، غلام یاسین ، عبدالصمد ، نداخان، طارق حسین ، فاروق خان ، زولفقار عباس خان اور دیگر موجود تھے فائنل میں ڈسٹرکٹ ساوتھ کی جانب سے راج کمار جس نے 2017 میں باسکٹ بال کھیل میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے 22 فضیل احمدنے 6 اور زین العابدین نے 3 پوائنٹس اسکورکئے جبکہ ڈسٹرکٹ سنٹرل کی جانب سے سفیر حسین نے 10 جہاں زیب نے 8 تیمور خان نے 8 پوائنٹس اسکور کئے طفراقبال ، عامر غیاث اور ممتا ز احمدنے ریفریز کے فرائض انجام دئے جبکہ زعیمہ طارق ، اقر ا اویس نے ٹیکنیکل آفیشلز کے رائض انجا م دئے ۔

میڈیا کوآرڈینٹر
03003541517
03082220321