ڈونلڈ ٹرمپ کی بیوی اور بیٹی کے بارے میں ٹی وی پروگرام میں نازیبا گفتگو

Donald Trump

Donald Trump

واشنگٹن (جیوڈیسک) ڈونلڈ ٹرمپ اپنی نازیبا گفتگو کے باعث نئے مشکل میں پڑ گئے ، ری پبلکن صدارتی امیدوار نے اپنی بیوی اور بیٹی کو نہیں بخشا ، امریکی سینیٹر جان مکین سمیت ڈیڑھ سو سے زائد ارکان نے ٹرمپ کی حمایت واپس لے لی۔

ڈھیٹ ٹرمپ نے صدارتی دوڑ سے دستبردار ہونے سے انکار کر دیا ۔ ڈونلڈ ٹرمپ اخلاقی دیوالیہ پن کا شکار ، انہوں نے اپنی بیوی اور بیٹی کوبھی نہ بخشا ۔ یہ باتیں انہوں نے ایک ٹی وی شو کے دوران کہیں جس کے بعد ٹرمپ کے اندر چھپے شیطان کی اصلیت سب کے سامنے آگئی ، ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی بیٹی اور بیوی کو رسوا کرنے کے بعد معافی بھی مانگی جس پر ان کی بیوی اپنے شوہر کو بچانے کیلئے میدان میں آگئیں۔

ایک بیان میں میلانیا نے کہا کہ سب لوگ ٹرمپ کو معاف کردیں،،، ٹرمپ نے اخلاقیات سے گرے بیان پر ان کی اپنی ہی جماعت کے لوگ ان کے خلاف ہوگئے ہیں امریکی سینیٹر جان مکین سمیت ڈیڑھ سو سے زائد ارکان نے ٹرمپ کی حمایت واپس لے لی ۔ نائب صدارتی امیدوار مائیک پنس نے بھی ٹرمپ کے دفاع سے انکار کر دیا ہے ۔ سنئیر رہنماؤں نے بھی ٹرمپ سے مستعفی ہونے اور نائب صدارتی امیدوار مائیک پنس سے ان کی جگہ لینے کا مطالبہ کیا ہے تاہم ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ صدارتی دوڑ سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے۔