پروفیسر ڈاکٹر عمران اعظم بٹ کو محترمہ بینظیر بھٹو شہید میڈیکل کالج میرپور آزاد کشمیر کے پرنسپل تعینات ہونے پر مبارکباد

Greetings

Greetings

لوٹن برطانیہ (تیمور لون) پروفیسر ڈاکٹر عمران اعظم بٹ کو محترمہ بینظیر بھٹو شہید میڈیکل کالج میرپور آزاد کشمیر کے پرنسپل تعینات ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔انہیں یہ منصب اپنی سخت محنت اور دیانتداری سے خدمات سرانجام دینے پر ملا ۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر گل زمان بٹ (کنسلٹنٹ ایکسیڈنٹ و ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ لوٹن و ڈنسٹیبل ہاسپٹل) اور برطانیہ کے مشہور ڈاکٹر طاہر محمود لون (جنرل پریکٹس )نے پروفیسر ڈاکٹر عمران اعظم بٹ کو بینظیر بھٹو شہید میڈیکل کالج میرپور کا پرنسپل بننے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عمران اعظم بٹ گزشتہ دو ،تین دہائیوں سے اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

اس سے پہلے وہ راولپنڈی کے نظریاتی شعبہ میں ایک پروفیسر کے طور پر خدمات سرانجام دیتے رہے ہیں انہوں نے آزاد کشمیر میں دور دراز علاقوں میں لوگوں میں بھی اپنی خدمات پہنچائیں۔ ایک دور تھا جب آزاد کشمیر سے لوگ آنکھوں کا علاج معالجہ کے لئے راولپنڈی کا رخ کرتے تھے لیکن پروفیسر ڈاکٹر عمران اعظم بٹ کوٹلی آ کر خدمات سرانجام دیتے رہے۔

انہوں نے کہا کہ پروفیسر ڈاکٹر عمران اعظم بٹ انسانی خدمت کے جذبہ سے سرشار ہیں انہیں یہ منصب اپنی محنت، ایمانداری، حقیقی پیشہ ورانہ مہارت اور بھرپور انسانی خدمات کی بدولت ملا جس کے لئے وہی ڈیزروکرتے تھے ۔ ہمیں یقین ہے کہ ڈاکٹر بٹ اسی انسانی خدمات سے سرشار رہتے ہوئے آئندہ بھی انسانیت کیلئے اپنی خدمات پیش کرتے رہیں گے۔