ڈاکٹر شکیل اوج کو قتل کرنے والے ملزم کا خاکہ تیار

Suspect Sketch

Suspect Sketch

کراچی (جیوڈیسک) شہر قائد میں اٹھارہ ستمبر کو قتل کئے جانے والے جامعہ کراچی کے پروفیسر ڈاکٹر شکیل کے قاتل کا خاکہ تیار کر لیا گیا ہے۔ تفتیشی حکام نے پانچ عینی شاہدین کی مدد سے ملزم کا خاکہ تیار کیا۔

خاکے کے مطابق ملزم نو عمر، چھوٹے بال اور گندمی رنگ کا مالک ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق ملزم کی جسامت ہلکی اور چست ہے۔

تفتیشی ٹیم نے خاکے کی مدد سے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔ ملزم نے نیپا برج پر ڈاکٹر شکیل اوج کی کار پر فائرنگ کی۔ ملزم کے ساتھی کا خاکہ بھی تیار کیا جا رہا ہے۔

تفتیشی حکام کے مطابق پروفیسر شکیل اوج کے اہل خانہ اور انکے ڈپارٹمنٹ کے ملازمین سے ملزم کے حوالے سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل کے بارے میں بھی معلومات جمع کی جا رہی ہیں۔