ڈرون حملے پاکستان کی سالمیت کے خلاف ہیں : عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

بٹ گرام (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ڈورن حملے پر حکومتی رویہ ظاہر کرتا ہے کہ اقتدار میں رہنے کے لئے حکومت ہر سمجھوتے پر تیار ہے۔

حملہ پاکستان کی سالمیت کے خلاف ہے۔ ڈرون حملہ امریکا کرتا ہے طالبان بدلہ پاکستان سے لیتے ہیں ، نواز شریف جب اپوزیشن میں تھے تو ڈرون حملوں کے خلاف بڑھکیں مارتے تھے۔ بٹگرام میں بجلی کے منصوبوں کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا ڈورن حملے پر حکومتی رویہ ظاہر کرتا ہے کہ اقتدار میں رہنے کے لئے حکومت ہر سمجھوتے پر تیار ہے ۔ کپتان نے کہا کہ حملہ پاکستان کی سالمیت کے خلاف ہے۔

ڈرون حملہ امریکا کرتا ہے اور طالبان بدلہ پاکستان سے لیتے ہیں ۔ کپتان نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا نوشکی میں ڈرون حملہ نواز شریف حکومت کی ناکامی ہے ، نواز شریف جب اپوزیشن میں تھے تو ڈرون حملوں کے خلاف بڑھکیں مارتے تھے۔

کپتان نے پاناما لیکس کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا شریف فیملی کے سارے لوگ مختلف بیانات دے رہے ہیں۔ عمران خان کا کہنا ہے کیا امریکا ڈرون حملے کرکے جنگ جیت جائے گا ؟؟؟