ڈیوٹی ڈاکٹر پے بااثر شخص کی جانب سے مبینہ تشدد پے ٹی، ایچ، کیو کے سٹاف کی کام چھوڑ ہڑتال

Protest

Protest

حویلی لکھا : ڈیوٹی ڈاکٹر پے بااثر شخص کی جانب سے مبینہ تشدد پے ٹی، ایچ، کیو کے سٹاف کی کام چھوڑ ہڑتال۔

ایم، ایس اور پولیس انتظامیہ کی مداخلت اور قانون کے مطانق سخت کاروائی کی یقین دہانی پے سٹاف پُرامن طور پے منتشر۔ٹی،ایچ،کیو ہسپتال کے ڈاکٹر محمد احمد پے گزشتہ شب ڈیوٹی کے دوران مبینہ طور پے چند بااثر افراد نے ایمرجنسی میں گھس کر جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا۔

گالم گلوچ کی واقعہ کے خلاف تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال حویلی اور وساوے والا کے مکمل سٹاف نے غیر معینہ مدت کے لئے کام چھوڑ ہڑ تال کردی جس سے مریضوں اور اُن کے لواحقین کو کئی گھنٹوں تک شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

دریں اثناء ایم،ایس اور مقامی پولیس کی مداخلت اورقانون کے مطابق بااثر شخص کے خلاف سخت کاروائی کی یقین دہانی پے مظاہرین اُمن طور پے منتشر ہوگئے۔

Email.fatehullah.nawaz.bhutta@gmail.com