رواں مالی سال میں پٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں اضافہ

Petroleum Products

Petroleum Products

اسلام آباد (جیوڈیسک) رواں مالی سال کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں اضافہ ہوگیا، ابتدائی دس ماہ کے دوران پٹرول کی فروخت میں بیس فیصد اضافہ ہوا۔

ایک رپورٹ کے مطابق جولائی سے اپریل تک ہائی سپیڈ ڈیزل کی کھپت میں نو فیصد اضافہ ہوا، مالی سال دو ہزار چودہ پندرہ کے دوران پٹرول کی فروخت بیس فیصد اضافے سے اڑتیس لاکھ ٹن رہی، فرنس آئل کی کھپت ایک فیصد اضافےسے چھہتر لاکھ ٹن رہی۔