ایکواڈور میں ہولناک زلزلہ، ہلاکتوں کی تعداد 238 ہو گئی

Ecuador Earthquake

Ecuador Earthquake

ایکواڈور (جیوڈیسک) جنوبی امریکا کے ملک ایکواڈور کے ساحلی علاقوں میں 7.8 شدت کے زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

زلزلے سے سیکڑوں عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں ہیں۔ بجلی اور مواصلات کا نظام بھی مکمل معطل ہو چکا ہے۔ زلزلہ کے بعد امدادی کام تیزی سے جاری ہے۔

چھ صوبوں میں ایمرجنسی نافذ کر کے نیشنل گارڈز کو طلب کر لیا گیا ہے۔ دوسری جانب جاپان میں دو روز پہلے آئے زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد بیالیس ہو گئی۔

حکام کا کہنا ہے 11 افراد تاحال لاپتہ ہیں جبکہ ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔