ایدھی سینٹر : معصوم عبد اللہ ماں باپ کے بغیر جینا سیکھنے میں مصروف

Abdullah

Abdullah

کراچی (جیوڈیسک) زندگی بھی کیسے کیسے کھیل کھیلتی ہے۔ ننھے عبد اللہ کے ساتھ بھی زندگی کھیل کھیل گئی اور اسے ایسا غم دے گئی جو ساری عمر اسے ستاتا رہے گا۔

ننھے عبد اللہ کا غم کب کم ہو گا؟ ننھی سی عمر میں ماں دور چلی گئی۔ آنکھوں میں کئی سوال لئے ایدھی سینٹر میں موجود عبد اللہ حالات کا مقابلہ کر رہا ہے۔

حالات نے اسے خوش رہنا تو سکھا دیا ہے مگر کبھی کبھی ماں کا غم اسے ستانے لگتا ہے اور اس کی آنکھوں کو نم کر دیتا ہے۔ معصوم عبد اللہ اس ننھی سی عمر میں اتنی بڑی آزمائش سے گزر رہا ہے۔

زندگی نے اس کا امتحان لیا مگر اس ننھی سی عمر میں اس کا حوصلہ قابل دید ہے جو اسے وقت کے ساتھ ساتھ مزید بڑھانا ہو گا۔