کوٹلہ ارب علی خان کی خبریں 11/9/2017

Derkotla

Derkotla

کوٹلہ ارب علی خان : صحت اور تعلیم کے شعبوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے ماضی میں سفارشی کلچر نے اداروں کو تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا تھا مسلم لیگ ن کی صوبائی حکومت کی تمام تر توجہ ان کی بہتری پر مرکوز ہے اور اس مقصد کیلئے ان شعبوں میں باقاعدہ اصلاحات لائی جا رہی ہیں ان خیالات کا اظہار سالار قافلہ چوہدری عابد رضا ممبر قومی اسمبلی نے اپنے ایک بیان میں کیا وہ ڈیرہ چوہدری عبدالمالک پر مختلف علاقوں سے آئے ہوئے وفود سے گفتگو کر رہے تھے صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی ایک بہت اہم مسئلہ تھا جس پر مسلم لیگ ن کی حکومت نے بہتری لاتے ہوئے صحت کی سہولیات عوام کو دہلیز پر پہنچانے کیلئے خاطر خواہ اقدامات کیے اسی طرح محکمہ تعلیم اور پولیس میں بھی انقلابی اصلاحات لانے کا سہرا بھی مسلم لیگ ن کے سر ہے اب کسی بھی نوجوان کو محکمہ تعلیم اور پولیس میں ملازمت کیلئے کسی سفارش یا رشوت کی ضرورت نہیں کیوں کہ اب ملازمت رقعوں پر نہیں بلکہ میرٹ پر مل رہی ہے انھوں نے کہا کہ گذشتہ دور حکومت میں پولیس نام نہاد سیاستدانوں کی ایماء پر چوروں اور ڈاکووں کی سر پرستی کرتی تھی جس سے جرائم کا گراف بہت زیادہ تھا اسلحہ کلچر گذشتہ دور حکومت میں عروج پر تھا لیکن مسلم لیگ ن کی حکومت نے پولیس کے نظام میں اصلاحات کیں اور اسے سیاسی مداخلت سے آزاد کر دیا اورآج وہی پولیس کام کر رہی ہے دہشت کی علامت سمجھے جانے والے ڈاکو ، بدمعاش اور چور یا تو علاقے چھوڑ کر بھاگ چکے ہیں یا جیلوں میں بند ہیں اور یا تائب ہو کر سکون اور چین کی زندگی گذار رہے ہیں انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ کی حکومت نے پسماندہ ترین علاقوں میں بھی ترقیاتی کاموں کے ریکارڈ قائم کیے اور کسی کمیشن یا رشوت کے بغیر ترقیاتی فنڈز عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کیے جا رہے ہیں

کوٹلہ ارب علی خان( )ممبر قومی اسمبلی چوہدری عابد رضا نے ڈیرہ چوہدری عبدالمالک کوٹلہ ارب علی خان پر مصروف ترین دن گذارہ گجرات بھر سے آئے ہوئے وفود سے ملاقاتیں کیں ان کے مسائل سنے اور انکے حل کیلئے احکامات جاری کیے ڈیرہ چوہدری عبدالمالک پر ممبر قومی اسمبلی سے ملاقات کرنے والوں میں چیئرمین یونین کونسل گاکھڑا کلاں چوہدری محمد اعظم، چیئر مین یونین کونسل پیر خانہ چوہدری منیر اللہ ، چیئرمین یونین کونسل چڑیاولہ لالہ محمد افضل ، چیئرمین یونین کونسل حسن پٹھان راجہ محمد شبیر ، ملک افتخار ملکہ، ملک غلام حید ر سابقہ چیئرمین و دیگر معززین شامل تھے۔

کوٹلہ ارب علی خان( )ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری شبیر احمد نے کیمپ آفس مسلم لیگ ن سرائے عالمگیر میں عوامی مسائل سنے سرائے عالمگیر میں ڈیرہ راجہ محمد اسلم پر ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری شبیر احمد سے تحصیل سرائے عالمگیر کے معززین نے ملاقاتیں کیں اور اپنے مسائل بیان کیے جس کے حل کیلئے ممبر پنجاب اسمبلی نے موقع پر احکامات جاری کیے ۔

کوٹلہ ارب علی خان( )ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری شبیر احمد نے مصروف ترین دن گذارہ انھوں نے چنڈالہ میں چوہدری امجدسابق ناظم کی وفات پر فاتحہ خوانی کی اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا موضع چھپراں میںصابر حسین قریشی کی وفات پر فاتحہ خوانی کی بعد ازاں موضع سمبلی سرائے عالمگیر میں عبدالاشفاق کی شادی میں خصوصی شرکت کی اس موقع پر راجہ محمد اسلم رہنما مسلم لیگ ن سرائے عالمگیر ، چوہدری امتیاز آکیہ ، ذوالفقار بٹ ککرالی، ملک نوید جھانٹلہ ، چوہدری حبیب اللہ گوٹریالہ بھی ہمراہ تھے۔