محکمہ تعلیم نان ٹیچنگ اسٹاف پر ظلم بند کرے، عالم علی

Sindh Education Department

Sindh Education Department

کراچی : سندھ ایجوکیشن ڈیپارمنٹ کے آفیسران نان ٹیچنگ اسٹاف کے ساتھ بائیو میٹرک کے نام پر ظلم بند کرے، اگر ایسا نہیں کیا گیا تو ہم نان ٹیچنگ اسٹاف کے ساتھ مل کر احتجاجی تحریک کا آغاز کریں گے، یہ بات سائبان سٹیزن کمیونٹی بورڈ کے چیئرمین عالم علی اور فیر وز خان نے سندھ ایجو کیشن کے نان ٹیچنگ اسٹاف کے وفد سے دوران گفتگو کہی۔

اس سے قبل سندھ ایجوکیشن سے آئے ہوئے وفد نے بتایا کہ ہماری ڈیوٹی کے کوئی اوقات کار نہیں ،اگرآفیسران کی بات پوری کرنا بھول جائے تو تنخواہ روک لی جاتی ہے ،انہوںبتایاکہ حال ہی میں جونیر ماڈل اسکول کلفٹن میںآفیسران کی ملی بھگت سے نان ٹیچنگ اسٹاف پر پر یشر ڈالنے کیلئے ڈسٹرکٹ آفیسرکا وزٹ کر ایا گیا نان ٹیچنگ اسٹاف کی حاضر ی کے باوجود ،غیرحاضر کردیا گیا جبکہ غیر حاضر20 ٹیچرز اسٹاف کو کچھ نہیں کہا گیا۔ اعلیٰ حکام سے ایکشن لینے کی اپیل ہے۔

جاری کردہ
سیکریٹری نشرواشاعت