ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ بلدیہ کورنگی کے تحت شاہ فیصل، کورنگی اور لانڈھی زون کے تحت

Education Department

Education Department

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور صوبائی وزیر بلدیات جام خان شورو کی خصوصی ہدایت پر ڈائریکٹر ایجوکیشن بلدیہ کورنگی جاوید مصطفی کے احکامات پر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ بلدیہ کورنگی کے تحت شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی زونز میں بلدیہ کورنگی کے زیر انتظام پرائمری و سکینڈری اسکولوں میںسانحہ با چا خان یونیورسٹی چہار سدہ کے شہداء کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

جس میں اسکولوں کے طلباء و طالبات ،اساتذہ اور ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے افسران و ملازمین نے حصہ لیا شاہ فیصل زون محکمہ ایجوکیشن کے مرکزی دفتر میں شہداء کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن بلدیہ کورنگی سعد ندیم ،سپراوئزر خورشید عالم ،یوسف رحمانی ،عادل ،عمیر اور دیگر نے شرکت کی اس موقع پر اسکولوں کے بچوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔