عید الضحی پر آلائشیں اٹھانے میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ریحان ہاشمی

Visit kachra kundhi Final

Visit kachra kundhi Final

کراچی: ضلع وسطی کے چیئرمین ریحان ہاشمی کا وائس چیئرمین سید شاکر علی کے ہمراہ بلدیہ وسطی کے مختلف علاقوں میں عید الاضحی پر قربانی کے جانوروں کی آلائشیں مدفن کرنے کے لئے کھودی جانے والی خندوقوں کی کھدائی کے کام کا معائنہ کیا اس موقع پر ڈائریکٹر سینی ٹیشن غوث محی الدین ،ندیم حیدر و دیگر متعقلہ افسران انکے ہمراہ تھے۔

اس موقع پر ریحان ہاشمی نے کہا کہ عوام کو عید الاضحی کے موقع پر صاف و شفاف ماحول کی فراہمی اور آلائشیں اٹھانے میں کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی بعدازاں انہوں نے اصغر علی شاہ اسٹیڈیم GTS سے کچرے کی منتقلی کے کام کا معائنہ کیا واضح رہے کہ منتخب بلدیاتی قیاد ت ضلع وسطی کو مثالی ضلع بنانے کے لئے صفائی مہم کا انعقاد کر چکی ہے جسکے تحت اب تک ہزاروں ٹن کچرا لینڈ فل سائیڈ منتقل کیا جا چکا ہے واضح رہے کہ ضلع وسطی میں عید قربان کے تین دنوں کے دوران قربانی کے لاکھوں جانوروں کی آلائشیں رہائشی علاقوں سے دور منتقل کرنے کے لئے بلدیہ وسطی نے مقرر ہ مقامات پر خندقیں کھودنی شروع کردی ہیں تاکہ آلائشوں کو بلا تاخیر مقرر جگہوں پر ڈمپ کیا جاسکے یہ خندقیں بلدیہ وسطی کے چار مقامات ،نیو کراچی،نارتھ ناظم آباد ،لیاقت آباد اور گلبرگ میں کھودی جارہی ہے خندق تقریبا 10 میٹر گہری10 میٹر چوڑی اور تقریبا 100 میٹر لمبی کھودی جارہی ہیں واضح رہے کہ عید قربان پر مسلمانوں کا سب سے اہم کام اللہ کی راہ میں جانور قربان کرنا ہے، لیکن اس کے بعد سب سے اہم کام ذبح کئے جانے والے جانوروں کی آلائشوں کو شہری آبادی سے دور منتقل کرنا ہے۔

کیونکہ آلایشیوں کا تعفن اور ان سے پیدا ہونے والی حشرات الارض انسانوں کی صحت کے لئے مضر ہوتے ہیں، جبکہ گندگی شہریوں کی زندگی اجیرن کر دیتی ہے، اس صورت حال کے پیش نظر بلدیہ وسطی کی انتظامیہ نے حفظان صحت کے اصولوں پر قائم رہتے ہوئے آلائشوں کودفن کرنے کے لئے چار مقامات پر خندقیں کھودی جارہی ہیں جس میں آلائشوں کو سائنٹفکیٹ طریقے سے چفن کرنے کے بعد چونے کا چھڑکائو بھی کیا جائیگا تاکہ عوام کو مضر صحت جراثیم سے بچایاجاسکے۔۔