انتخابات 2018 کا کاؤنٹ ڈاؤن جاری، سیاسی جماعتوں کو نشانات الاٹ

Election Marks

Election Marks

اسلام آباد (جیوڈیسک) عام انتخابات 2018 کا کاؤنٹ ڈاؤن جاری ہے، الیکشن کمیشن نے مختلف سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشانات الاٹ کر دیئے۔

پاکسان مسلم لیگ ن شیر، تحریک انصاف بلا، پاکستان پیپلزپارٹی تیر، ایم کیو ایم پتنگ، پاکستان مسلم لیگ ق ٹریکٹر، ایم ایم اے کتاب، شیخ رشید کی جماعت عوامی مسلم لیگ قلم دوات اور چودھری نثار جیپ کے نشان پر انتخابی میدان میں اتریں گے۔

ادھر وفاقی دارالحکوت کے تین حلقوں سے امیدواروں کی فہرست آویزاں کر دی گئی، امیدواروں کے نام کے ساتھ اضافی القابات نہیں ہوں گے۔ حلقہ این اے 54 سے 28 امیدوار الیکشن میں حصہ لیں گے۔

پی ٹی آئی کے اسد عمر، ن لیگ کے انجم عقیل ، پیلزپارٹی کے عمران اشرف اور ایم ایم اے کے میاں اسلم کے علاوہ ن لیگ کے ناراض رہنما عبدالحفیظ ٹیپو آزاد حیثیت سے الیکشن لڑیں گے۔ این اے 52 میں سب سے کم 12 امیدوار مدمقابل ہونگے، مسلم لیگ ن کے طارق فضل چودھری، پیپلز پارٹی کے افضل کھوکھر اور پی ٹی آئی کے خرم نواز میں پنجہ آزمائی ہو گی۔