ایما سٹون سب سے زیادہ کمائی کرنے والی اداکارہ بن گئیں

Emma Stone

Emma Stone

لاس اینجلس (جیوڈیسک) ہالی ووڈ فلم لا لا لینڈ میں شاندار اداکاری کی بدولت آسکر ایوارڈ جیتنے والے ایما سٹون رواں سال سب سے زیادہ کمائی کرنے والی اداکارہ بن گئی ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق انہوں نے رواں سال 26 ملین ڈالرز کی کمائی کی۔

اس فہرست میں جینفر اینسٹن 25 ملین ڈالرز کی کمائی کے ساتھ دوسرے جبکہ گزشتہ دو سالوں سے ٹاپ پوزیشن پر براجمان جینفر لارنس 24 ملین ڈالرز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فوربز میگزین کی جانب سے جاری یہ فہرست جون 2016ء سے جون 2017ء کے درمیانی عرصے کی جاری کی گئی۔ اس فہرست میں کوئی بھارتی اداکارہ اپنی جگہ نہیں بنا سکی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال دیپکا پڈکون واحد بھارتی اداکارہ تھیں جو 6 کروڑ سے زیادہ کمائی کر کے اپنی جگہ بنانے میں کامیاب رہی تھیں۔ اس بار جن اداکاراؤں نے ٹاپ ٹین میں جگہ بنائی ہیں، ان اوسطاً کمائی 7 کروڑ سے زائد ہے۔