دشمن نے اب ہمارے روحانی مراکز کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے، الطاف حسین شہزاد

Bomber Attacks

Bomber Attacks

پیرمحل (نامہ نگار) الطاف حسین شہزاد ضلعی صدر نیشنل پیس اینڈ جسٹس کونسل نے ہمراہ راحیل گجر تحصیل صدر ، اطہر مقصو دسیال ،، مدینہ منورہ اور سعودی عرب کے دیگر شہروں میں دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ دشمن نے اب ہمارے روحانی مراکز کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔

حرمین شریفین کی حفاظت کے لیے عالم اسلام کو متحد ہوکر سعودی عرب کا ساتھ دیناچاہیے تاکہ دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایاجاسکے ۔ انہوں نے کہاکہ رمضان کے مبارک مہینے میں ان مقدس مقامات کو نشانہ بنانے والے انسانیت کے دائرے سے بھی خارج ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ان دھماکوں کے پیچھے وہ عالمی طاقتیں ہیں جنہوں نے عراق ، فلسطین ، شام و دیگر مقامات پر مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیلنے کا سلسلہ شروع کر رکھاہے ۔ یہ ایک گہری سازش ہے اس کو ناکام بنانے کے لیے پوری دنیا کے مسلمان عوام اور خصوصا مسلمان حکمرانوں کو متحد ہونا پڑے گا۔

ورنہ خدانخواستہ اس کے ہولناک نتائج منظر عام پر آئیں گے اس دل خراش واقعہ پر پوری امت مسلمہ افسردہ ہے عالم اسلام کے حکمرانوں کواپنی اولین ترجیح میں ذمہ داروں کاتعین کرکے بروقت اقدامات کرکے ایسے بین الاقوامی سانحہ کو روکنا ہوگا انہوںنے شہداء کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعابھی کی۔