توانائی منصوبے تیز رفتاری سے مکمل کئے جا رہے ہیں، شہباز شریف

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بجلی کے منصوبے تیزر فتاری سے مکمل کئے جا رہے ہیں، جن کی تکمیل سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہو گا۔

لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب سے جرمن بزنس مین برنیڈ میزگر کی قیادت میں وفدنے ملاقات کی، اس موقع پر توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پوٹھوہار ریجن سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں چھوٹے ڈیم بنانے کی گنجائش موجود ہے، جرمن کمپنی کو پنجاب میں آبپاشی کے لیے چھوٹے ڈیموں کی تعمیر کے حوالے سے کی گئی اسٹڈی کا جائزہ لینا چاہیے۔

جرمن وفد کے سربراہ نے کہا کہ انہیں توانائی منصوبوں میں تعاون پر خوشی ہو گی۔