انجینر افتخار چودھری نے جناب امتیاز بٹ کے ماموں محمد مقصود بٹ کی وفات پر ان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا

Engineer Iftikhar Chaudhry

Engineer Iftikhar Chaudhry

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات انجینر افتخار چودھری نے خبریں اسلام آباد کے جناب امتیاز بٹ کے ماموں محمد مقصود بٹ کی وفات پر ان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے اخباری بیان میں کہا ہے کہ محمد مقصود بٹ مزدور تحریک کراچی کے روح رواں تھے ان کی غریب اور پسے ہوئے طبقات کے لئے ایک طویل جد و جہد کو یاد رکھا جائے گا۔

یاد رہے مقصود بٹ گزشتہ کئی برسوں سے کے ڈی اے لیبر کی مزدور یونین کے منتحب صدر تھے۔انہوں نے مرحوم کی مغفرت کی دعا کی ہے۔