انگلش پریمئیر لیگ: چیلسی کی ٹوٹینہم کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست

English Premier League

English Premier League

لندن (جیوڈیسک) شائقین سے کھچاکھچ بھرے ویمبلے اسٹیڈیم میں چیلسی اور ٹاٹنہیم کی ٹیموں میں جوڑ پڑا۔ میچ کے چوبیسویں منٹ میں مارکوس الونسو نے فری کک کے ذریعے شاندارگول داغ دیا۔

دوسرے ہاف میں چیلسی کے اسٹرائیکر مچی بیٹشوائی نے اون گول کیا تو مقابلہ ایک ایک سے برابر ہو گیا۔

دفاعی چیمپئن نے تابڑ توڑ حملے جاری رکھے اور اختتامی لمحات میں مارکس الونسو نے ایک اور خوبصورت گول کر کے چیلسی کو دو ایک سے کامیابی دلا دی۔