یورپی یونین مسئلہ کشمیر پر اپنا کردار ادا کرے، یورپی پارلیمنٹ میں صدر مسعود خان، علی رضا سید اور دیگر کا خطاب

Seminar-EU parliament MEP Amjad Bashir

Seminar-EU parliament MEP Amjad Bashir

برسلز (پ۔ر) یورپی پارلیمنٹ میں ’’جنوبی ایشیاء میں نئی دیوار برلن‘‘ کے عنوان سے سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے عامی برادری خصوصاً یورپی یونین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

سیمینار سے آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان، اراکین یورپی پارلیمنٹ امجد بشیر، سجاد کریم اور واجد خان، چیئرمین کشمیر کونسل ای یو علی رضا سید اور بلجیم میں پاکستان کی سفیر نغمانہ ہاشمی نے خطاب کیا۔

سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ آزادی کشمیریوں کا حق ہے اور وہ اس حق کا مطالبہ کررہے ہیں۔ انہوں نے اپیل کی کہ یورپی یونین اور یورپی پارلیمنٹ کشمیریوں پر انسانیت سوز مظالم کو روکوانے میں اپنا کردار اداکریں تاکہ مسئلہ کشمیرکے منصفانہ حل کے لئے راہ ہموارہوسکے۔ انھوں نے کہاکہ بھارت انسانیت کے خلاف جرائم میں ملوث ہے۔ عالمی برادری کو خاموشی ختم کرکے بھارت کو مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالی سے روکنا چاہیے۔

سیمینار کے میزبان اور رکن یورپی پارلیمنٹ امجدبشیر نے کہاکہ اگر آزاد کشمیر کے حالات کا بھارت کے زیرتسلط کشمیرسے موازنہ کیا جائے تو آزادکشمیرکے لوگوں کے حالات خاص طور پر اظہار رائے کی آزادی مقبوضہ کشمیرکے عوام سے کہیں زیادہ بہتر ہیں۔

رکن یورپی پارلیمنٹ اور فرینڈزآف پاکستان گروپ کے چیئرمین ڈاکٹر سجادکریم نے کہاکہ ہمیں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے نئی جہتوں پر کام کرناہوگا تاکہ عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر کے حوالے سے مزید آگاہ کیا جا سکے۔

چیئرمین کشمیرکونسل ای یو علی رضاسید نے کہاکہ آزادی ہی انسانی ترقی کا سب سے اہم ذریعہ ہے۔ مقبوضہ کشمیرکے عوام آزادی سے محروم ہیں۔ بھارت نے نہ صرف ان کے بنیادی جمہوری حقوق بشمول حق خودارادیت غضب کئے ہوئے ہیں بلکہ انہیں اپنے حق میں بولنے کی آزادی اور آزادانہ سفر کرنے کا حق بھی حاصل نہیں۔ بھارت زیادہ دیر تک کشمیریوں کو دبا نہیں سکتا۔ وہ آزادی لے کررہیں گے۔ ایک دن بھارت کوان کے حقوق دیں ہوں گے۔

رکن یورپی پارلیمنٹ واجد خان نے کہاکہ کشمیریوں کا خون کسی بھی طرح آرزان نہیں۔ انھوں نے کہاکہ کشمیریوں کے حقوق کی پامالی کو روکا جائے اور انہیں ان کا حق خودارادیت دلوایاجائے۔ بلجیم میں پاکستان کی سفیر نغمانہ ہاشمی نے کہاکہ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی اور اخلاقای حمایت جاری رکھے گا۔

سیمینار میں برطانیہ، بلجیم، اور یورپ کے دیگر ممالک سے مندوبین نے سیمینار میں شرکت کی۔ سمینار کے دوران پروفیسر ڈاکٹر الکزینڈر تھیس، سینئرکشمیری رہنما سردار صدیق خان، ورلڈ کشمیرڈائس پورہ الائنس یورپ کے صدر چوہدری خالد محمود جوشی، کشمیرانفو کے چیئرمین میرشاہی جہاں، پی پی پی کے حاجی وسیم اختر، پی ایم ایل ان کے حاجی پرویز اقبال، پی ٹی آئی کے سلیم میمن، پی پی پی کے شیراز بٹ، افتخار بٹ (بلو بھائی)، ذوالفقار علی اور غیاث الدین بھٹی بھی موجود تھے۔