یورو فٹبال کپ، ویلز کی سلواکیہ، سوئٹزر لینڈ کی البانیہ کو شکست

Euro Football Cup

Euro Football Cup

پیرس (جیوڈیسک) یورو فٹبال کپ کے سنسنی خیز مقابلے فرانس میں جاری ہیں۔ گروپ بی کے میچ میں ویلز اور سلواکیہ کے درمیان جوڑ پڑا۔ ویلز کی جانب سے گیرتھ بیل نے دسویں منٹ میں پہلا گول کر کے ٹیم کو برتری دلا دی۔

اکسٹھ ویں منٹ میں سلواکیہ کے آنڈریج نے گول کر کے میچ برابر کر دیا۔ اکیاسی ویں منٹ میں ویلز کے رابسن کناو نے گول داغ کر ٹیم کو فتح دلا دی۔ ایونٹ میں پہلی بار شامل سلواکیہ کی ٹیم 1-2 سے ناکام رہی۔

اس سے پہلے گروپ اے میں سوئٹزر لینڈ نے البانیہ کو ہار کا مزہ چکھایا۔ فاتح ٹیم کے فابیان کا پہلے ہاف کے پانچویں منٹ کیا گیا گول فیصلہ کن ثابت ہوا۔