سنسنی خیز مناظر سے بھرپور سائبر گیم Steep دسمبر میں ریلیز ہوگی

Steep

Steep

نیویارک (جیوڈیسک) سنسنی خیز مناظر اور ایڈونچر سے بھرپور سٹنٹس پر مشتمل سائبر گیم Steep رواں سال دسمبر میں ریلیز ہونے جا رہی ہے۔

پیراگلائیڈنگ ، ونگ سوٹ جمپنگ ، سکئینگ اور بہت کچھ ، منچلے ان سب سے اب گھر بیٹھے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

جی ہاں نئی سائبر گیم Steep میں ایڈونچر لورز کو ملے گا یہ سب سٹنٹس کرنے کا موقع ۔ جدید گرافکس اور سنسنی خیز مناظر نے گیم کو مزید دلچسپ بنا دیا ہے ۔ گیم کا ٹریلر یوٹیوب پر ہزاروں نہیں ، لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔ Steep رواں سال دسمبر میں ریلیز ہوگی ۔