محترم اقبال بھائی کی آنکھوں کے نام

Serve Humanity

Serve Humanity

تحریر: ظفر اقبال ظفر
یوم تاسیس کوشش ویلیفر ٹرسٹ 26 فروری 2017 میری زندگی کے روحانی کیفیت کے انمول دنوں میں سے ایک یادگار دن تھا اسلام اور انسان کے خدمت گزار خادم عاجزی کا پہلو تھامے اپنی ڈیوٹی دے رہے تھے درد انسانیت نے جھنجوڈ دیا اپنی زات سے باہر نکل کر دیکھا تو ساری دُکھی انسانیت مدد کی منتظر دیکھائی دے رہی تھی اللہ کیسا پردہ ہٹا ہے میری آنکھوں سے۔۔عاجزی میں ڈوبے انسانوں کی زبان سے خود کو ادنی کہتے ہوئے کان سُن تو رہے تھے مگر دیکھتی آنکھوں کو دل گواہی دے رہا تھا جس نے کمزور حاجت مند انسانوں کی داد رسی کی جس نے اپنے وجود کو اللہ اوررسول ۖ کی رضا کے لیے وقف کر دیااُسے خدا بلند کر دیتا ہے اور یہ خود کو کہہ رہے ہیں کہ ہم نے تو کچھ بھی حق ادا نہیں کیایہ بات ہضم نہیں ہو رہی تھی کچھ بھی نا ہونے سے کچھ ہونا بہتر ہیں یہ آغاز سفر کر چکے تھے ساری کیفیت عقل سے باہر ہوئی تو ایمان نے جواب دینے شروع کر دئیے وہ بھی بھلا انسان ہے جو اپنے انسانوں کا درد محسوس نہ کر سکے ساری پریشانیاں الجھنیں تو شروع ہی تب ہوتی ہیں جب انسان اپنی زات پہ خود غرضی کو لاگو کر لیتا ہے مٹی سے بنا مٹی میں مل جانے والا بندہ اپنی ہی زات کے لیے جیتا رہے توزندگی اور موت کے درمیان کے وقت کو بھی خاک ہی سمجھیں زندگی کی دنیاوی خواہشات پوری کرنے نے فیل کروا دیا۔

اگر اپنی زات کو خدا کے توکل پہ چھوڑ کر دوسروں کے لیے راحتیں پیدا کرنے میں وقت گزارا تو اک اک لمہہ انمول ہے بلکہ سرکار دو جہاںۖکی مسکراہٹیں بن جاتا ہے وہ آنکھیں جو کسی اندھے کی دنیا روشن کرنے کے نام کر دی گئیںجس دن موت کے بلاوے پہ بند ہوئیںاُسی پل میں زیارت رسول ۖ سے منور ہو جائیں گی نیکیوں کی تکمیل کے لیے اقبال بھائی کا جنون بتا رہا تھاکہ وہ ہر صورت میں ختم ہو جانے والی زندگی کو ہمیشہ رہنے والی زندگی کو سنوارنے میں کتنے بے چین اور جلد باز تھے کہ میری زات سے فوری طور انسانیت کا درد مٹ جائے غربت میں جذبات کی سولی پہ لٹکے انسانوں کو پھولوں کی سیج پہ بیٹھا کر شکر ادا کرنے والی زندگی کے احساس میں پا کرجو سکون وہ حاصل کرنا چاہتے تھے اُس کی قیمت تودنیا کی کوئی چیزہو ہی نہیں سکتی تھی اُس کے نتیجے تو دنیا روحانیت میں اللہ اور رسول اللہ ۖ کے رابطے عطا کرتے ہیںاقبال بھائی آپ کی قربانیوں کو سلام۔کہ آپ نے اپنی آنکھوں کو عطیہ کرنے کی وصیت جاری کی وہ بھی اُس دور میں جس میں کوئی اپنے وجود کے کپڑے نہیں دیتا اپنے نے وجود کا حصہ ہی وقف کر دیاآپ کے اعلان کے لمہات میں میری کیفیت میرے اختیار میں نہیں تھی میرے پاس دینے کو کچھ نہیں تھا یا دنیا ما مال معمولی لگ رہا تھا مگر دعا دل سے نکل رہی تھی کہ اپنے وجود کے تمام اعضا وقف کر دوں۔

شاید میرے پاس اللہ کے دئیے ہوئے وجود کا شکرانہ ادا کرنے کے لیے اس سے بہتر کوئی چیز نہیں تھی اقبال بھائی میں آپ کی تعریف نہیں کر رہا میں تعریف کر رہا ہوںاُس نیکی کی جس کی قبولیت آقا دوجہاں ۖ کی بارگاہ میں رنگ لے آئی تھی خدا مجھے بھی اقبال بنا دے بلکہ کوشش ویلیفر ٹرسٹ کے ہر ممبر کوقبول فرمائے اور یہ سلسلہ جاری صاری رکھے آمین معاشرے کی طرف نگاہ جاتی ہے تو احساس ہوتا ہے کہ انسانیت کی مدد کے لیے لوگوں کو کتنا سوچنا پڑتا ہے اپنا گھر شاندار بنانا ہوتو لوگ دن رات ایک کر دیتے ہیںدنیاوی سہولتوں کو عزت سمجھ کر کتنے جتن کرتے ہیںمگر بلندکردار کے لیے خدمت انسانیت کے لیے غریبوں کے حصے میں آیا ایمان کا حصہ تکمیل کرنے کے لیے بندے بندے سے چندہ مانگنا پڑتا ہے مگر پھر بھی حصب منشا نتائج نہیں نکلتے ایسے میں حرارت ایمان کا ستایا ہوا اقبال اپنا وجود نا پیش کرئے تو کیا کرئے اپنا بس تواپنے وجود پہ چلتا ہی ہے نا کتنی مشکل اور آنسووں سے اپنوں کو منانا پڑتا ہے اس کیفیت کو میں سمجھ سکتا تھامگر بیان نہیں کر سکتا تھاسرکار دوجہاں محمد ۖ نے کعبہ کی طرف ہاتھ کا اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ اے کعبہ تو بڑی عزت و حرمت والا ہے مگر ایک مومن تجھ سے بھی زیادہ عزت و حرمت والا ہے یہ فرمان انسان کے حقوق سمجھنے کے لیے کافی ہے بڑی معتبر تصدیق ہے بڑی وزنی گواہی ہے اس کی سمجھ فکرنبی ۖ کو محسوس کرنے سے آتی ہے دولت دنیاوی زندگی کا حسن تو ہو سکتی ہے مگر یہ ضروری نہیں سکون زندگی بھی ہونیکیاں بھلائیاں آخرت کی دولت ہیں جہاں ہمیشہ کے لیے رہنا ہے اُس کے لیے اس قدر غیر زمہ داری درد انسانیت سے غفلت کی علامت ہے اور جس دنیا میں سو سال سے زیادہ نہیں رہ سکتے اُس کی لیے دن رات محنت لالچ خود غرضی پہ مبنی ہو یہ ہرگز مومن کا شیوہ نہیں ہو سکتی۔

Koshash  Welfare Trust

Koshash Welfare Trust

خدا کے لیے خدا کی چاہت کو سمجھیں جس نے ساری دنیا انسان کے لیے بنائی اور انسان کواپنے لیے بنایاوہ آپ کے درد انسانیت کو عبادت سے بڑھ کر اجر دینے پہ قادر ہے صرف اپنی ہی زات کے لیے کی گئی عبادت آپ کو حقوق العباد سے چھٹکارہ نہیں دلا سکتی ایک بدکار طوائف ایک کُتے کو پانی پلانے پہ بخشی جا سکتی ہے تو اے مسلمان تو اپنے بھائی بہن جس سے خون کے رشتے سے بڑھ کر کلمے کا رشتہ ہے ان کی مدد کرکے بے قیمت کیسے رہ سکتا ہے ایک غریب آدمی عبادت کا درجہ رکھنے والی مدد کی اہمیت بڑی آسانی سے سمجھ سکتا ہے مگر ایک دولت مند انسان کو بیدار کرنے کے لیے محنت کرنا پڑتی ہے احساس دلانا پڑئے گا کہ خدا نے آپ کو کتنا دیا اور آپ نے خدا کے لیے کتنا دیاہم دردانسانیت اور فکر اقبال کے ساتھی اور کوشش ویلفیر ٹرسٹ کے ممبر ہونے کو قدرت کا فراہم کردہ عظیم موقع سمجھتے ہیںمیں اپنی پوری زندگی کے تجربات سے یہ بات کہہ دینا چاہتا ہوںکہ دولت شہرت صحت خوشیوں کے رشتوں سے درد اور درد مندوں کا رشتہ معتبر ہوتا ہے درد کے رشتے بڑے بھاری رشتے ہوتے ہیںزندگی بھر ساتھ نہیں چھوڑتے یہ درد انسان کو ہمدرد بنا دیتے ہیں حضور ۖ کی عبادت ہر اُمتی کے حصے میں آئی ہے مگر حضور ۖ کا درد چوندہ بندوں کا مقدر بنتا ہے جو عشق رسول ۖ کی طرف پہلی منزل ہے جو اللہ تک پہنچنے کی اہمیت رکھتی ہے موت زندگی کو وقت کے ہاتھوں سے لمہہ لمہہ چھین کر اپنے قریب کرتی جا رہی ہے یہ عمل بیداری وقت کا تقاضہ ہے میرے حاجت مند لوگ کبھی خدا کی طرف دیکھتے ہیں کبھی خدا کے بندوں کی طرف دیکھتے ہیں کوشش ویلفیر ٹرسٹ آپ کی ادنیٰ سی کوشش کا منتظر ہےاس کے لیے آپ کے پاس بے شمار دولت کا ہونا لازمی نہیں درد کو محسوس کرنے والے دل کا ہونا لازمی ہے۔

تحریر: ظفر اقبال ظفر