فیس بک پر نصف قرآن پاک

Quran

Quran

تحریر : شاہ بانو میر
ماہِ رمضان میں فیس بک پر پچھلے سال سے جاری ہو، نے والا روزانہ 1 رکوع کا سلسلہ عبدل الحمید شاہد صاحب کی مدد سے الحمد للہ اللہ پاک کی توفیق سے نصف قرآن تک پہنچ گیاـ یہ آسان لنک ہے جس کے ذریعے آپ ترجمہ بغیر کسی تعصب کے صرف اپنے اللہ کیلیۓ پڑھ سکتےـ جو باتیں آپکو اچھی نہ لگیں ان پر خاموشی اور جو اچھی لگیں ان پر عمل بہترین فارمولہ ہے۔

http://urdulink.com/mag?id=0008KE&page=1
فیس بک پر عبدل الحمید شاہد صاحب کی ہر روز رکوع کو تیار کر کے فیس بُک پر لگانے کی اس سچی خاموش کاوش کو قبول و منظور کر کے دنیاوی اخروی بہترین اجر عطا فرمائے آمین اور قبول و منظور کرے آمین۔

ترجمان القرآن جو کچھ خواتین کی ٹیم نے دن رات ایک کر کے 3 ماہ میں انٹر نیٹ پر ترجمہ کی صورت ٹائپ کیا ـ اور ایک آسان لنک کی صورت محض اس لئے اانٹر نیٹ پر رکھا ـ تا کہ خود سننے کے بعد اور پڑھنے اور عمل کی مسلسل کوشش کے بعد استاذہ جی کے حکم کے مُطابق کے جو سنا جو پڑھا اس کو آگے پھیلاؤ ـ ان کا فرمان ہے کہ اپنے بہن بھائیوں کیلئے اپنے آپ کو رُلائیے اپنے آپ میں کُڑہیں بلائیں پُکاریں اپنے سب پیاروں کو جن کا غم آپکو پریشان رکھتا ہے آپ تو جان گئے کہ انجان رہنے کا بہانہ آخرت میں نہی چلے گا ـ جو ہاتھ انٹر نیٹ فیس بک پر جا سکتے مطلوبہ تعلقات ادارے تلاش کر سکتےـ کیا وہ ہاتھ اللہ کو قرآن پاک کو سیرت النبی ﷺ کو اس نیٹ سے تلاش نہیں کر سکتا تھا؟ جنت میں آپ اپنے پیاروں سے دور اداس رہیں گےـ کل اکٹھے ہونے کیلیۓ دنیا جیسا ماحول فیملی خاندان دوست سب کو اکٹھا کرنے کیلیۓ آج محنت کرنی ہوگی۔

استاذہ جی کا یہ پیغام ہمیں مجبور کرتا ہے کہ بار بار آپ کو کہیں بار بار لکھیں جو بلا سکتا ہے وہ بلا لے جو کہہ سکتا کہہ لے جو لکھ سکتاوہ لکھے ایک مسلمان جو اپنے لئے پسند کرتا ہے وہی دوسرے بھائی کیلیۓ کرے لیکن موجودہ دور میں در حقیقیت یہ ایک مشکل امر ہے کیونکہ آپ اسی وقت بحث و مُباحثے کا حصّہ بن جاتے ہیں ـ وجہ شائد یہ ہے کہ اس مادی دور میں جہاں ایک ایک منٹ کو کیش کرنے کیلیۓ خریدو فروخت کا دور دورہ ہے وہاں مشکل لگتا ہے کہ کوئی آپ کو بار بار آواز دے اچھائی کی طرف بُلائے بغیر آپ سے کسی لالچ کے؟ جی ہاں قرآن پاک کے اصل کو پا لینے کے بعد ایسا ہوتا ہے آپ بھی ایسا ہی کریں گےیونہی پُکاریں گے اپنے سب پیاروں کواگرگھر میں موجود قرآن پاک کو کھول کر اس کا اردو ترجمہ پڑھ لیں ـدو نفل ادا کر کے اللہ سے اپنے لئے دین اور دنیا کی ہدایت مانگیں ـ الھمہ فقہنی فی الدین اے اللہ مجھے دین کا فہم عطا فرما انشاءاللہ سچّے دل سے ما،نگی یہ دعا شرفِ قبولیت پائے گی اور آپ کی رغبت بے مقصد دنیا داری اور دنیاوی خداؤں کے پیچھے شہرت نام کیلیۓ بھاگنے کی بجائے آپ اس سے مانگیں گے سب کچھ جو ان زمینی خداؤں کو عطا کرنے والا ہے۔

Allah

Allah

دنیا کے لوگوں سے مرعوبیت ان کا خوف ان کا ڈر ان کا اثر و رسوخ سب صفر ہو جاتا ہے ـ جب آپکو پتہ چلتا کہ اولاد مال اور شہرت نام عمارات کی بلندی دیکھ کر جن سے ہم مرعوب ہوتے ہیں وہ تو خود اس اللہ کے محتاج ہیں ـ پھر ان کے آگے عاجزی سے جھک کر اپنی انا کو اپنی غیرت کو ختم کرنا یا کم کرنا یا مفاہمت اختیار کر کے شارٹ کٹ سے شہرت چہ معنی دارد اسی قرآن کی یہ غیرت یہ سوچ یہ عمل اور یہ پُکار اس کتابِ ہدایہ میں کہیں کہا گیا کہ ایک غلام جو بوجھ ہے خود کسی پر وہ اور ایک آزاد جو ہر کام آزادانہ کر سکتا کیا برابر ہے؟ ایک اندھا جو راستہ نہیں دیکھ سکتا اور وہ جو بینا ہے اور پُراعتماد چل رہا ہے کیا برابر ہے؟ایک انسان جو زمین پر الٹے منہ لیٹا ہوا ہے کیا وہ راستہ تلاش کر سکتا یا وہ جو راستے پر سیدھا اور درست سمت میں چل رہا ہے برابر ہے؟

زندگی گزارنی کیسی ہے؟ سادگی سے غیرت کے ساتھ یا دنیا داری کے لالچ میں مفاہمت کے ساتھ سوچ کے جبر ساتھ؟زندگی کو دنیاوی آلائش سے بچا کر اللہ کے دین کو سمجھ کر اس پے تدبر کر کے ان کو سمجھ کر عمل کرنے والےاوروہ جو اللہ کے احکامات اور ان پر عمل کرنے والوں کا مذاق اڑائیں کیا برابر ہو سکتے ہیں ؟پورا قرآن پاک بار بار پُکار لگا رہا ہے آپکو مجھے اے بنی نوع انسان اے لوگو جو ایمان لائے اے لوگو جو ہدایت پر ہو یہ سب پُکاریں ہمارے لئے ہیں دنیاوی اداروں میں ملنے والی اور نیک سادہ عوام الناس کیلیۓ اچھی سوچ کے ساتھ اعمال صالحہ کرنے والی خواتین کی محافل اور ہمراہی میں کیا فرق ہے؟اس کو اور کوئی شائد بیان نہیں کر سکتا ـ جتنا میں بیان کر سکتی ہوں۔

دنیا کے کئی اداروں میں کام کیا لیکن ایک ہی چیز دیکھی کہ ہر کوئی شائد اپنے فائدے کیلیۓ اپنے سے اوپر والے کی نظر میں اچھا بن کر دوسروں کو برا بھلا کہہ کر اپنے لئے فائدہ چاہتا ہے ـ سارا دنیا کا نظام لے دے کے اصول پر چل رہا ہے ـمحدود وسائل اور صرف اللہ پاک کی خوشنودی کے خالص خیال سے اللہ پاک نے یہ کام نجانے کس طرح ہم سے کروا لیا۔

اب اللہ پاک آپ سب کو توفیق دے۔ کہ اردو ترجمہ جو صرف ایک رکوع کی صورت ایک صفحے پر درج ہے پھر صفحہ پلٹیں اور غور سے کچھ لائنیں پڑھ کر شعور کو بیدار کر کے اپنا اور اپنے اللہ کا ٹوٹا ہوا تعلق جوڑ لیجئے ـ نصف قرآن پاک کی تکمیل ہو گئی اللہ پاک سے خاص دعا ہے کہ ہمیں اس مشن کو مکمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور ہماری بہنوں کو خاص طور سے قرآن پاک کے کسی بھی ترجمے سے روشناس ہونے کا موقع عطا فرمائے آمین۔ جزاک اللہ خیر

Shahbano Mir

Shahbano Mir

تحریر : شاہ بانو میر