ناکام اداکارہ نہیں، اس وقت بھی فلمیں کر رہی ہوں: میرا

Mera

Mera

لاہور (جیوڈیسک) فلمسٹار میرا نے کہا ہے کہ میں ناکام اداکارہ نہیں ہوں بلکہ اس وقت بھی فلموں میں اداکاری کررہی ہوں میرے مخالفین میرے خلاف جو پراپیگنڈا کر رہے ہیں، اس سے انہیں کچھ نہیں ملے گا۔

اپنے ایک انٹر ویو میں میرا نے کہا کہ میں ایسے لوگوں کی باتوں پر کان نہیں دھرتی بلکہ اپنے کام سے کام رکھتی ہوں میری آنے والی فلمیں ہمیشہ کی طرح شائقین کو ضرور پسند آئیں گی میں محنت پر یقین رکھتی ہوں اور میری کوشش ہے کہ میں جب تک اداکاری کروں میرے کام کو اسی طرح پسند کیا جائے آنے والی فلموں میں کردار بہت اہمیت کے حامل ہیں۔ انہوں نے کہا میں ہمیشہ بہت سوچ سمجھ کر فلمیں سائن کرتی ہوں۔