فیصل آباد:ہوائی فائرنگ پرگرفتار دلہے کورہائی نہ مل سکی

Faisalabad Firing

Faisalabad Firing

فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد میں شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ ہونے پر گرفتار دلہے سمیت دو افراد کو تاحال رہائی نہیں مل سکی ۔ ملزمان کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

پولیس کے مطابق تھانہ بلوچنی کے چک نمبر 149 میں گذشتہ روز ڈجکوٹ کا رہائشی شمشیر بارات لے کر پہنچا اس دوران باراتیوں کی جانب سے کی گئی ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں ایک لڑکی صوبیہ اور لڑکا عادل زخمی ہو گئےتھے۔

اطلاع ملنے پر پولیس نے دلہے شمشیر اور اس کے ایک رشتے دار عطا محمد کو گرفتار کر کے شادی آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کر لیا اور دلہے کو رات حوالات میں ہی گزارنا پڑی ، پولیس کے مطابق ملزمان کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔