فیصل آباد: سسرالیوں نے مبینہ طور پر پٹرول چھڑک کر خاتون کو آگ لگا دی

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد (جیوڈیسک) مسلم ٹاؤن کی رہائشی جویریہ کو تشویشناک حالت میں الائیڈ اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جس کا 80 فیصد جسم جھلس چکا ہے،

جویریہ کے ورثاء نے الزام عائد کیا ہے کہ خاتون کو اس کے سسرالیوں نے پٹرول چھڑ ک کر آگ لگائی جبکہ انہیں اطلاع بھی اسپتال منتقلی کے دو گھنٹے بعد دی گئی، انہوں نے الزام لگایا کہ جویریہ کے سسرالی پہلے بھی اس پر تشدد کرتے رہے ہیں۔