فیصل آباد میں دہشت گردی کی ڈیڈ لائن نے شہریوں کو چوکنا کر دیا ہے۔ خالد جٹ

Khalid Jutt

Khalid Jutt

فیصل آباد (پ ر) صدر موبائل ایسوسی ایشن کچہری بازار اور نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) کارپوریشن سٹی فیصل آباد چوہدری خالد جٹ نے کہا ہے کہ فیصل آباد میں دہشت گردی کی ڈیڈ لائن نے شہریوں کو چوکنا کر دیا ہے۔ سکیورٹی اداروں کی جانب سے دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کیلئے کئے گئے اقدامات قابل ستائش ہیں۔ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ حکومت وقت کا فرض ہے اور اس مقصد کیلئے سکیورٹی اداروں کی جانب سے کئے گئے اقدامات سے عوام مطمئن ہیں۔

خالد جٹ نے کہا کہ دہشت گردی کی حالیہ واقعات قابل مذمت ہیں۔ درندہ صفت عناصر معصوم شہریوں کو نشانہ بنا کر اپنے بزدل ہونے کا ثبوت دے رہے ہیں۔ معصوم بچوں سے لے کر بڑوں تک پوری پاکستانی عوام نے دہشت گردی کا مقابلہ کیا ہے انشاء اللہ آگے بھی کرتے رہیں گے۔ معصوم لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے عبرتناک انجام سے بچ نہیں سکیں گے۔ بہادر پاکستانی عوام دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حکومت اور سکیورٹی اداروں کے ساتھ ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ کسی بھی مشکوک شخص کے بارے میں اطلاع ملتے ہی فوراً سکیورٹی حکام کو مطلع کریں تاکہ دہشت گردی کے خطرات سے نمٹا جا سکے۔